اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا اور پالیسی نہیں ہے، جس کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس تقریروں کے سواء کچھ نہیں، ہر روز بد انتظامی کا نیا نمونہ پیش ہوتا ہے، سانحہ مری کے دوران بھی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی، شہری بے یار و مدد گار برف میں پھنسے رہے۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کا جو قانون اسمبلی سے بلڈوز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے بعد پاکستان آئی ایم ایف کی غلام ریاست بن جائے گا، ہم نے انگریزوں سے آزادی لی مگر یہ ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنانے لگے ہیں، ہر محب وطن پاکستانی کا فرض ہے کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کو بچانے کیلئے آواز اٹھائے۔