اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے تین سال سے مسلسل گیس بحران پیدا ہورہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگی ترین ایل این جی خریدنے جا رہی ہے، اس معاملے کی صاف و شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ حقیقت سب کے سامنے آشکار ہوسکے۔ حکومت دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے ہی ایک ایل این جی کارگو کم خریدا، اب سردیوں کے لئے 2 ایل این جی کارگو سپلائی منسوخ ہوئی، اب حکومت مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے، نیب ایل این جی سکینڈل پر خاموش کیوں ہے؟۔
Short Link
Copied