اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی اور سروکار نہیں ہے۔ یہ لوگ سیاسی انتقام اور ملکی خزانہ لوٹنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام اس وقت بے روزگاری، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے بدترین عذاب سے گزر رہی ہے۔ لیکن نااہل حکومت کی جانب سے اب تک ان مسائل کے حل کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا گیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ فرنس آئل پر چلنے والے پلانٹس ڈیزل پر چلائے جا رہے ہیں، بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ ہے، آج 3 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال ہے۔ اگر ن لیگ بجلی نہ بناتی تو ملک میں 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی۔
Short Link
Copied