کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج کی بات کرنا فواد چوہدری کی ذہنی پسماندگی کی علامت ہے۔ سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی ہے اور نئے انتخابات کے لئے کام شروع ہو چکا ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا یا بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے دیا ہے؟؟ پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کردیا تھا۔ انہوں نے خورشید شاہ کے بیٹے کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے خورشید شاہ کی فیملی کے ساتھ جتنی بھی زیادتی ہوئی وہ قابل مذمت ہے۔