کراچی (پاک صحافت) حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق اور کرپٹ حکومت نے اس وقت ملک کو آئی ایم ایف کا مکمل طور پر غلام بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے سراج الحق کی اپیل پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور مہنگائی کے خلاف لسبیلہ چوک، نزد مسجد نعمان کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سراج الحق کی اپیل پر پورے ملک میں احتجاج کیا جارہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی اس غلامی کے قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرتی۔ قوم کو بیدار ہونا ہوگا اور مافیاز سے آزادی حاصل کرنا ہوگی، دنیا کے 10 اعلیٰ عہدیداروں میں دوہری شہریت کے حامل افراد پاکستان کا نظام چلا رہے ہیں، ہم مافیاز کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں فوری طور پر پیٹرول کی قیمت آدھی کی جائے، آٹا اور چینی سستی کی جائے، اپوزیشن کے نام پر ڈرامہ ختم کیا جائے، نظام کی تبدیلی نہیں چہروں کی تبدیلی بھی ضروری ہے۔