پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ شہباز شریف

شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت نے ملکی معیشت کی کمر توڑ دی ہے۔ جسے ٹھیک کرنے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میں پی ٹی آئی کا دور معیشت کو خراب کرنے اور ناقص گورننس کی فراہمی کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے۔ لیکن اب ہر شہری اپنے مستقبل کی وجہ سے پریشان ہے۔ اس کے مضمرات قومی سلامتی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے