پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ رہنما ن لیگ

مسلم لیگ ن

دبئی (پاک صحافت) رہنما ن لیگ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافہ کر کے عوام کے لیے مشکلات کے نئے پہاڑ کھڑے کر دیے ہیں اور جینے کا حق چھین لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے غیر دانشمندانہ فیصلوں نے عوام کو غربت اور مسائل کی گہرائیوں میں دھکیل دیا ہے۔ جب سے تحریک انصاف کی حکومت برسراقتدار آئی ہے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔

رہنما ن لیگ فرزانہ کوثر کا مزید کہنا تھا کہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور ان سے زندہ رہنے کا حق بھی چھین لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے