پی ٹی آئی حکومت نااہلی، جھوٹ، یوٹرن کے تکون پر مشتمل ہے۔ سراج الحق

سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت جھوٹ، نااہلی اور یوٹرن کے تکون پر مشتمل ہے جس نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کا چوتھا سال چل رہا ہے لیکن ابھی تک ریاست مدینہ کی طرف پہلا قدم بھی نہیں اٹھایا۔ زندگی میں اگر سکون چاہیے تو دلوں میں اللہ کے خوف کا چراغ جلانا ہو گا۔ ملک کی حقیقی کامیابی وترقی کا راز صرف اسلامی نظام میں پنہاں ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک ریورس گیر پر جبکہ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن ٹاپ گیر میں ہیں، وزیراعظم کے سب دعوے اور وعدے 3 سال میں فضا میں تحلیل ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے