کراچی (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کی واحد حکومت ہے جس کے دور میں تنخواہ دس فیصد جبکہ مہنگائی سو فیصد بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے بجٹ بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا کام صرف اپوزیشن پر حملے کرنا ہے۔ عوامی مسائل پر حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔
رہنما پی پی حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت پنجاب کو آمرانہ طریقے سے چلارہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسمبلی کے اندر اور باہر بھی صرف کچرا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا ظلم ہے کہ ابھی تک قائمہ کمیٹیاں فعال نہیں ہو سکیں ہیں۔ تحریک انصاف ملک میں اختلاف و انتشار پیدا کر رہی ہے۔
Short Link
Copied