پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ محمد زبیر

محمد زبیر

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل اور نالائق حکومت تین سال میں عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری سمیت کسی مسئلے کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔ اگر ایسا ہے تو پھر یہ لوگ حکومت کیسے کرتے ہیں۔

رہنما ن لیگ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی چوری اب پکڑی گئی ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم کو موصول ہونے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں بدترین کرپشن کی ہے جس کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے