پی ٹی آئی حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات چوری کرنا چاہتی ہے۔ شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

پشاور (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آئندہ انتخابات میں ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی کرکے کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سازی میں عوام کی رائے شامل نہ ہو تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی لیکن یہاں اتحادیوں کو دھمکیاں دے کر قانون سازی کرائی گئی ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی کمی کیوں ہوئی؟ لیکن کسی کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور عوام پر ایسے لوگوں کو مسلط کیا گیا جو عوامی نمائندے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج مہنگائی کی وجہ سے ملک کا ہر شخص شدید پریشان ہے لیکن آج ہم سب ملک کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے