مظفرآباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت آزاد کشمیر انتخابات کو چوری کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مختلف پولنگ اسٹیشنز پر منظم انداز میں دھاندلی کررہی ہے۔ کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی ہے۔
سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ کوٹلی کے فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما نے کہا کہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت جمع کروا دی ہے۔
Short Link
Copied