لاہور (پاک صحافت) احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت اس وقت آئی ایم ایف کی مکمل طور پر غلام بن چکی ہے جس کی وجہ سے آئے روز اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا ہے۔ تحریک انصاف حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں ہر حد پار کر چکی ہے۔
جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ حکومتی نا اہلی پر 19 فروری کو مرد و خواتین دھرنا میں شریک ہوں گے۔ وزراء کو کارگردگی پر سرٹیفیکٹ دو اور مہنگائی مزید بڑھا دو۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا ہے۔