پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔ رانا ثناءاللّٰہ

رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کے پی کے بھاری بھر کم اور موثر شخصیت ہیں، کے پی حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے، میرا خیال ہے کہ کے پی میں پرویز خٹک موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ سننے میں آ رہا ہے کہ عید کے بعد دوبارہ سے ان کا پروگرام بن رہا ہے، بجائے کام کرنے کے انھوں نے پورا زور اسلام آباد چڑھائی پر لگایا ہوا ہے، کے پی کے حوالے سے پرویز خٹک کے لانے کے مثبت اثرات ہوسکتے ہیں، پرویز خٹک کے لانے میں وہ سوچ بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سوال ہو رہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا ہے کہ یہ اتحادی حکومت ہے کبھی ن لیگی حکومت کا دعویٰ نہیں کیا، پیپلز پارٹی ہر مشاورت میں شامل ہوتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سو دن بعد کابینہ میں اضافے کا عندیہ دیا تھا۔

انہوں نے امریکی صدر کے پاکستان کے بارے میں بیان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سے متعلق جو کہا جا رہا تھا کہ یہ ہوجائے گا وہ ہوگا ایسا کچھ نہیں ہونا تھا، امریکی صدر ٹرمپ کا کچھ پتا نہیں چلتا کل کوئی اور بات کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے