پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہوسکتے۔ اسپیکر قومی اسمبلی

راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کا کل اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے، جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اکٹھے منظور نہیں ہوسکتے۔ پی ٹی آئی کے متعدد ارکان استعفے نہ منظور کرنے کی درخواست کرچکے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ قانون میں بے خوف ہوکر بغیر کسی دباو کے استعفے دینے کا ذکر ہے۔ ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر ہاتھ سے لکھے استعفے کے بعد اسپیکر کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی استعفوں کی تصدیق سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے استعفوں سے متعلق پارٹی فیصلے سے اسپیکر کو آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے