کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 میں کچھ متنازعہ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 5 جنوری کو ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن کے پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی، پولنگ کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
واضح رہے الیکشن ٹربیونل نے 20 نومبر کو بلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے بھی علی محمد جتک کی الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی تھی۔
Short Link
Copied