یوسف رضا گیلانی

پی ایچ ایف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مثبت کام کیا،  یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان ہیومینٹیرین فورم نے  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا مثبت کام کیا۔ یوسف رضا گیلانی نے پاکستان ہیومینٹیرین فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف کا کردار واضح ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کا کام کیا گیا، پی ایچ ایف کا مثبت کام عوام کے سامنے ہے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین سینیٹ پی ایچ ایف کے ساتھ ہوں، یہ رپورٹ پی ایچ ایف کی 44 رکن تنظیموں کی شاندار کارکردگی کی عکاس ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کرنا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ہرشہری کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع دینے کا نظریہ پیش کیا، سیلاب جیسی قدرتی آفات پورے خطے کو تباہ کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے