کراچی (پاک صحافت) کراچی سے بھی پی آئی اے کا حج آپریشن کا آغاز ہوگیا۔ خیال رہے کہ کراچی کے علاوہ لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر ایئرپورٹ سے حج پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی کراچی سے پہلی حج پرواز رات ساڑھے تین بجے مدینہ روانہ ہوئی، سی او او پی آئی اے نے عازمین کو رخصت کیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور دیگر ایئرپورٹ سے حج پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
واضح رہے کہ سی او او پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن 10 جون کو اختتام پذیر ہوگا۔
Short Link
Copied