پی آئی اے کا طیارہ 83 لاکھ میں نیلام

پی آئی اے

گلگت (پاک صحافت) پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر موجود اپنا خراب طیارہ 83 لاکھ روپے میں نیلام کردیا ہے۔ جسے پاکستانی تاجر نے خرید لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کا ناکارہ اے ٹی آر طیارہ 83 لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے، 4 ہزار کلوگرام وزنی اس طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکے دار کو دی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر کھڑے اس ناکارہ طیارے کے دونوں انجنوں اور دیگر میکینیکل آلات نکال کر وزن کے حساب سے نیلام کیا گیا ہے۔ طیارے کی نیلامی کا عمل شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ کی روشنی میں سر انجام دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے