پی آئی اے کا ترکیہ کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

پی آئی اے

اسلام آباد (پاک صحافت) عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے نے ترکیہ کے لیے اپنا فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر تک پی آئی اے کی کوئی بھی پرواز ترکیہ کے لیے آپریٹ نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے ہفتہ وار 4 پروازیں ترکیہ کے لیے آپریٹ کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ پر پی آئی اے نے انوینٹری اور سلاٹ کی مد میں عدم ادائیگی پر 28 ستمبر سے آپریشن بند کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے