علیم خان

پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری روک کر قومی خزانے کو 850 ارب کا نقصان ہوا۔ علیم خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے، اسٹیل مل کی نجکاری روک کر قومی خزانے کو 850 ارب کا نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کو التوا میں رکھنے سے قومی خزانے کو 850 ارب کا نقصان ہوا ہے، لیکن اب خسارے میں چلنے والے تمام منصوبوں کی تیزی سے نجکاری ہورہی ہے۔ نجکاری کا عمل مروجہ قوانین و ضوابط کے مطابق ہورہا ہے، ہم اونے پونے داموں ادارے نہیں بیچیں گے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کریں گے بلکہ مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے، سٹیل مل جیسے منصوبوں کی نجکاری منسوخ کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا گیا پی آئی اے کے بعد روز ویلٹ اور فرسٹ ویمن بینک کی بھی نجکاری ہوگی، اگلے مرحلے میں پاور جنریشن اور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کا عمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹ لائف کارپوریشن، زرعی ترقیاتی بینک، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور پیکو بھی نجکاری فہرست میں شامل ہیں اور اس حوالے سے ہم نے تمام متعلقہ محکموں کو بھی آن بورڈ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ندیم افضل چن

زرداری صاحب کو میڈیٹ دیں اور ڈائیلاگ ہوں تو سیاسی بحران 1 ماہ میں ختم ہوسکتا ہے۔ ندیم افضل چن

اسلام آباد (پاک صحافت) ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ زرداری صاحب کو میڈیٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے