کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے نامزد امیدواروں کے علاوہ اپنے دیگر تمام امیدواروں کو کاغذات سے دستبردار ہونے کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام لوگ نامزد امیدواروں کے حق میں فوری دستبردار ہوجائیں اور امیدواروں کے حق میں دستبرداری رسید صوبائی سیکریٹری کو ارسال کی جائے۔ پارٹی نے جن کو امیدوار نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ان کو ہی ٹکٹ جاری ہوں گے۔
نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ سب کاغذات سے دستبردار ہونے کے پارٹی فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔ پیپلز پارٹی 8 فروری کو ملک بھر میں سپرائز دے گی، انتخابات کے انعقاد کے لئے سپریم کورٹ کا فیصلہ پتھر پر لکیر ہے۔
Short Link
Copied