پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے، شازیہ مری

شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حامی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ کام نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کو مانیٹر کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے جاری بیان میں کہا کہ عمران احمد نیازی قومی اسمبلی سے خود بھاگ گئے تھے،  وہ جانتے تھے کہ عدالتی بیساکھیوں پر کھڑی پنجاب حکومت ڈھیر ہونے والی ہے۔ انہوں کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی ذہنی کیفیت پل پل میں تبدیل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما شازیہ مری نے جاری بیان میں مزیدکہا  کہ صرف پنجاب میں انتخابات وفاق کی سالمیت کے خلاف گھناؤنی سازش ہے۔ قومی اسمبلی اور دو صوبوں کی اسمبلیوں کی مدت پوری کرنا آئینی تقاضا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے