پیپلز پارٹی کا پولنگ اسٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا انکشاف

پیپلزپارٹی

مظفر آ باد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں جاری الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا انشکاف کر دیا ہے۔  اس حوالے سے پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل اے نو پولنگ سٹیشن 18 سے دو پولنگ ایجنٹس لاپتہ ہو گئے ہیں، پیپلز پارٹی نے تحریری طور پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشنز سے دو ایجنٹس لاپتہ ہونے کا الزام عائد کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر ہمارے ووٹرز کو دھمکایا جا رہا ہے، آزاد کشمیر کے حلقہ 30سے ہمارے چیف پولنگ ایجنٹ ضرار خان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تحریک انصاف خونی دھاندلی کرنا چاہتی ہے، انہیں روکا نہ گیا تو یہ خون کی نہریں بہادیں گے، ایک وزیر نے الیکشن کمیشن کے احکامات نظر انداز کر کے مہم چلائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے