کرا چی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کروانے کے لیے 25 اپریل کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی سندھ نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 25 اپریل کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرہ اور احتجاج کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ سندھ کو ون ڈے پول کے علاوہ الگ الگ انتخابات کا فیصلہ قبول نہیں۔
واضح رہے کہ صدر پی پی سندھ نے مطالبہ کیا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک دن کروائے جائیں۔ نثار کھوڑو کا یہ بھی کہنا ہے کہ الگ الگ انتخابات کا عمل ملک کو دو حصّوں میں تقسیم کرنے کے مترداف عمل ہو گا۔
Short Link
Copied