پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی، بلاول بھٹو نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا

بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم سازی کے معاملے پر بلاول بھٹو نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا، جس کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب اور لاہور کے رہنما اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ ہونگے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کی تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے ، لاہور کی تنظیم کے لئے شاٹ لسٹ کئیے گئے 16 نام بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھیں گے۔

اجلاس میں پنجاب کی قیادت کی مشاورت سےلاہورکی تنظیموں کے عہدیداروں کے حوالے سے اہم فیصلے کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے