پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا ہے۔ مرتضی وہاب

مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو روٹی کپڑا اور مکان دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام کی ہر دلعزیز شخصیت ذوالفقار علی بھٹو نے مرد و عورت کے ساتھ مل کر پارٹی قائم کی اور اب عوامی سیاست کا آغاز بلاول بھٹو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا مقدمہ پیپلز پارٹی لڑتی ہے، بلاول بھٹو بھی عوام بکا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو عام آدمی کی بات کرتے ہیں، جب تک عوام کے حقوق نہیں دلوا لیے جاتے، پیپلز پارٹی کے کارکنان جدوجہد کرتے رہیں گے جبکہ پیپلزپارٹی میں امیر غریب چھوٹا بڑا نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے خلاف جدوجہد کرتے رہے ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی بھی سائن کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے