اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاملات بگڑے نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں ایسی سیاست کا دروازہ بند کیا گیا تھا، لیکن یہ دروازہ پی ٹی آئی نے پہلے سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ اس کو کھولا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں گالی گلوچ سوشل میڈیا پر بھی نظر آئی گی، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں اسکو فروغ دیا تھا۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے معاملات بگڑے نہیں ہیں، مخلوط حکومت میں کبھی کچھ معاملات ہوجاتے ہیں اور حل بھی ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاست ایک ممکنات کا کھیل ہے، اس میں ناممکن کو بھی ممکن بنانا پڑتا ہے، اختلافات ایک فطری بات ہے، دونوں پارٹیوں نے اپنی شناحت کو برقرار رکھنا ہے۔
Short Link
Copied