پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج ہوگا

ن لیگ پیپلزپارٹی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا اجلاس آج گورنر ہاؤس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کی میزبانی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کریں گے، پیپلزپارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی، ندیم افضل چن اور قاسم گیلانی شریک ہوں گے جبکہ اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ ، مریم اورنگزیب اور سعد رفیق مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی صوبائی اتھارٹیز میں نامزدگیاں، ترقیاتی فنڈز، بیوروکریسی میں تبادلوں کے معاملات حکومت کے سامنے رکھے گی، حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے