کراچی (پاک صحافت) پیپلز بس سروس اسکیم کے دوسرے مرحلے کے بسوں کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کراچی کے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نئی بسیں عوام الناس کی سہولت کے لئے جلد سڑکوں پر ہوں گی۔
اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیر شرجیل میمن نے مزید لکھا ہے کہ یہ بسیں پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے خریدیں تھیں۔ ان بسوں کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر خریدا گیا تھا۔
Short Link
Copied