شرجیل میمن

پیپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، گورنر پنجاب کے پاس بل گیا تو انہوں نے دستخط نہیں کیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی میڈیا اور صحافیوں کے لیے کرتی ہے، نصراللہ گڈانی پر گولیاں چلائی گئیں تو فوری پولیس پہنچی، وزیراعلی نے نصراللہ کو بہتر طبی سہولیات فراہمی کی ہدایت کی، وزیر داخلہ نے وعدہ کیا ہے ایک ہفتے میں قاتل گرفتار کرنے کی کوشش کریں گے۔

شرجیل میمن نے بتایا کہ نصراللہ گڈانی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے موٹر سائیکل، اسلحہ، گولیوں کے خول اور موبائل فون ملے، قتل کے پیچھے کوئی اور ہوا تو اسے بھی نہیں چھوڑا جائے گا، ایک کروڑ روپے کا چیک نصراللہ گڈانی کے بھائی کے حوالے کردیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، پیپلزپارٹی کبھی ایسے قوانین کا حصہ نہیں بنتی، پیپلزپارٹی سب سے زیادہ میڈیا ٹرائل کا شکار ہوئی، جھوٹ پر مبنی فیک نیوز کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے