پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر انتقال کرگئے

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے چیف میڈیاکو آرڈینیٹر نذیر ڈھوکی انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری نے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نذیر ڈھوکی نے بے نظیر بھٹو کی میڈیا ٹیم کے ممبر کی حیثیت سے کام شروع کیا۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نذیر ڈھوکی کی خدمات کو پیپلزپارٹی کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلزپارٹی کے چیف میڈیا کوآرڈینیٹر نذیر حسین ڈھوکی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی پیپلزپارٹی کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

فیض حمید عمران کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن سکتے ہیں، وزیر دفاع نے اشارہ دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شواہد بانی پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے