پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد چل بسے

تاج حیدر

کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق اہلخانہ ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہنما پیپلزپارٹی تاج حیدر مقامی ہسپتال میں زیرعلاج تھے، جہاں وہ روبصحت نہ ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق مرحوم تاج حیدرکی نماز جنازہ بدھ بعد نماز ظہر مسجد و امام بارگاہ یثرب فیز 4 ڈیفنس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔

رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی کا کہنا ہےکہ تاج حیدر ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدر پیپلز پارٹی کے بنیادی و نظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے، ان کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے