سلیم حیدر خان

پیپلزپارٹی کے رہنما نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سلیم حیدر خان نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری جمعے کو گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی، تقریب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر سردار سلیم حیدر نے پنجاب کے 39 ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھایا، لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے سردار سلیم حیدر خان سے گورنر کے عہدے کا حلف لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ڈبل سواری

سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (پاک صحافت) محکمہ داخلہ سندھ نے نو اور دس محرم کو ڈبل سواری پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے