کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی لڑائی غربت، مہنگائی اور دہشت گردی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایسا محکمہ نہیں جس میں سندھ حکومت بہترین کام نہ کر رہی ہو، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت محنت کر رہی ہے، صحت کے شعبے میں جو کام پیپلز پارٹی نے کیا ہے وہ دنیا میں چند ممالک میں ہوا ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں فعال حکومت پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ہے۔ سندھ حکومت انویسٹمنٹ کانفرنس کرنے جارہی تھی لیکن سیلاب کے باعث نہیں کرسکی، کون سے قدرتی وسائل یہاں موجود نہیں ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے یہاں نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا کرے۔
انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی کیلئے کسی نام پر بات چیت نہیں ہوئی، ابھی تک نہیں معلوم کئیر ٹیکر کون آرہا ہے۔مصطفی کمال چاہتے ہیں ان کا بیان ہیڈ لائن میں آئے تو اچھی باتیں کریں، ان چیزوں سے نکلنا پڑے گا، ایم کیو ایم سے مفاہمت ہے، ہمارا ایشو ہونا چاہیے ملک ترقی کرے۔