کراچی (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس مسلم لیگ ن کی قیادت میں منعقد ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے متعدد اراکین جان بوجھ کر حاضر نہیں ہوئے۔ اگر ن لیگ کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہوتے تو حکومت اتنی آسانی کے ساتھ بجٹ کو منظور نہیں کروا سکتی تھی۔
پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے 14 اراکین قومی اسمبلی بجٹ منظوری کے وقت ایوان سے غائب تھے۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر تمام اپوزیشن اراکین اجلاس میں شریک ہوتے تب بھی بجٹ منظور ہوتا کیونکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد پھر بھی کم ہی ہوتی۔
Short Link
Copied