پیپلزپارٹی کو مجھ سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔ اعتزاز احسن

اعتزاز احسن

لاہور (پاک صحافت) اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کو مجھ سے جدا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اعتزاز احسن نے پی پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو مجھ سے جدا نہیں کیا جاسکتا۔

اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میری فیملی ہے اور میرے خون میں گردش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسی خواتین موجود ہیں جنہوں نے لاہور قلعہ میں مظالم برداشت کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے