بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ چند روز میں اعلی سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کی مرکزی اور صوبائی قیادت شریک ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعت ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے رائے لی جائے گی اور پیپلز پارٹی رہنماوں کی رائے سے پابندی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو پی ٹی آئی پر پابندی اور سابق صدر و وزیراعظم اور ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل 6 لاگو کرنے کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی ایوان صدر میں اہم بیٹھک ہوئی تھی جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان پی ٹی آئی سے متعلق تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا، پیپلز پارٹی نے معاملہ اپنی سی ای سی میں رکھنے کا عندیہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے