لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی سے ہے۔ سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کوئی بات نہیں چل رہی۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ریلیف مل رہا ہے مگر میں کسی سیاستدان سے انتقام لینے کے حق میں نہیں۔ سائفر کیس ایک سیریس مسئلہ ہے، سائفر کی چند کاپیاں بنائی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو سائفر صدر اور وزیر خارجہ اور دوسروں کے پاس گیا، اس کا ریکارڈ ہے مگر جو سائفر عمران خان کے پاس تھا، اس کا کوئی ریکارڈ نہیں، یہ بات عمران خان نے خود کہی۔
Short Link
Copied