پیپلزپارٹی کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو

کراچی (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بلاول ہاؤس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 4 اپریل کو جلسہ رمضان کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے۔

ترجمان سریندر ولاسائی کے مطابق شہید بھٹو کی برسی کا جلسہ 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہوگا۔

ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری 14 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے