پیپلزپارٹی کا ذوالفقار بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ

ذوالفقار علی بھٹو

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام ’’بھٹو ریفرنس اور تاریخ‘‘ کی مناسبت سے لاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ہے، جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو قومی ہیرو کا درجہ دیا جائے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کو قومی شہید کا درجہ دیا جائے۔

قرار داد میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کو قائد عوام کے خطاب سے نوازا جائے، ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر کرنسی نوٹ پر شائع کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے