نیر بخاری

پیپلزپارٹی کا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ملی سہولتوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں فراہم کی گئی سہولتوں پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیر بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل سے ہٹ کر اضافی سہولتیں دی جا رہی ہیں، کیا جیل مینوئل میں کسی قیدی کو ایکسرسائز مشین، واک کیلئے گیلری فراہم کی جاتی ہے؟۔

نیر بخاری کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جو سہولتیں دی جا رہی ہیں کیا وہ جیل مینوئل کے مطابق ہیں؟ اڈیالہ جیل ہوم ڈپارٹمنٹ کے ماتحت ہے، وزیر اعلی پنجاب کو نوٹس لینا چاہیے اور سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہوم ڈپارٹمنٹ سے پوچھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جیل مینوئل میں بی کلاس قیدیوں کیلئے یہ سہولتیں تو نہیں ہوتیں جو بانی پی ٹی آئی کو حاصل ہیں، سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے