پیپلزپارٹی پوری طرح ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔ قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پوری طرح ن لیگ کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے صدر زرداری بلاول ہاؤس میں کچھ لوگوں سے ملے اور پارٹی امور پر بات چیت کی، صدر زرداری نے پی ٹی آئی کے دور پر بھی بات کی، صدر مملکت نے موجودہ حکومت کی مجبوریاں گنوائیں اور کہا کہ زمینداروں کو ٹیکس دینا چاہئے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا پر ن لیگ کی حکموت پر تنقید کے حوالے جو خبر چلی اس کا کوئی سر پیر ہی نہیں ہے۔ موجودہ حکومت غلطی کرے گی تو ہم نشاندہی کریں گے، اتحادی حکومت میں اختلافات اچھنبے کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ ہماری خواہش کے مطابق نہیں ہے، بجٹ بناتے وقت گزشتہ سال کے اخراجات کو سامنے رکھا جاتا ہے۔ حکومت اپنا حجم کم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، حکومت کچھ محکمے بھی کم کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے