پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا

یوسف رضا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ نامزد کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پی پی پی کی جانب سے سینیٹ چیئرمین کے طور پر امیدوار ہوں گے۔ پی پی چیئرمین سیکرٹریٹ کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے