پیپلزپارٹی نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے دی

پیپلزپارٹی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے نام کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نام کی منظوری دے دی، نثار کھوڑو پبلک اکاونٹس کمیٹی کے نئے چیئرمین ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نثار احمد کھوڑو صوبے میں ترقیاتی کاموں اور محکموں کی نگرانی بھی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام محکموں کے لیے پارلیمانی سیکرٹریز کا تقرر بھی جلد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے