پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا۔ نثار کھوڑو

نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا کوئی بھی فیصلہ نہیں کیا ہے، وفاقی حکومت سے امید کرتے ہیں کے وہ سندھ کو فنڈز فراہم کریں گے۔

نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو ابھی تک وہ منزل حاصل نہیں ہوئی اس لئے بلاول زرداری کا پورے ملک کو ساتھ دینا چاہئے تاکے وہ آئندہ ملک کے وزیراعظم بن سکیں۔

انہوں نے کہا کے آج جو سیاست میں پالیسیاں چل رہی ہیں اس سے نظریاتی کارکن ہی مقابلہ کرسکتے ہیں، ماضی میں تو ووٹ کا حق مانگنے کے لئے ایم آرڈی تحریک چلائی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے