پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا

بلاول بھٹو

پشاور (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے علی امین گنڈاپور کا چلینج قبول کرلیا، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے، پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پی پی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور روک سکو تو روک لو ، بلاول بھٹو زرداری گورنر ہاؤس آئیں گے۔

سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی دھمکی کی شدید مذمت کرتا ہوں، بڑی پوسٹ پر جب چھوٹے بندے کو بٹھایا جائے تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی پی کے لئے گورنر ہاؤس میں داخلہ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے