سعید غنی

پیپلزپارٹی نے سندھ میں گورنر کی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ن لیگ سندھ میں گورنر نہیں لگاتی ہے تو پیپلزپارٹی گورنر کا نام دے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن مسلم لیگ نون نے کہا کہ گورنر نون لیگ کا ہوگا، کوٹہ سسٹم لیاقت علی خان نے نافذ کیا تھا۔ ایم کیو ایم گھٹیا سیاست بند کرے ہمیں حب الوطنی کی باتیں سکھانے والوں شرم کرو، صوبے میں بہتری دیکھ کر ایم کیو ایم زہر اگلنا شروع کردیتی ہے۔ اندھوں کانوں کو نوکریاں دینے والے کوٹہ سسٹم کے سپورٹر ہیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ چار چار نوکریاں کرنے والوں کے خلاف انکوائریاں کی جارہی ہے، اب ہمیں سیاست مصطفی کمال سیکھائیں گے، نچلے طبقے کی بات کرنے والوں نے ان کے لئے کام کب کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی خواہش تھی گورنر سندھ پیپلزپارٹی کا ہو لیکن ن لیگ نے کہا تھا کہ گورنر ن لیگ کا ہوگا، اگر ن لیگ گورنر نہیں لگاتی تو پھر پیپلزپارٹی اپنے گورنر کا نام دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

حالات آج بھی یقیناً خراب ہیں لیکن 6 ماہ میں بہتری آئی ہے۔ بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (پاک صحافت) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ حالات آج بھی یقیناً …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے