اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان کامیابی کے ساتھ مار لیا ہے۔ جس پر کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ذرائع کے مطابق کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی جیت کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں ایک دعوی وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے میدان مارنے کا دعوی کیا ہے۔