شہباز شریف آصف زرداری

پیپلزپارٹی نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلان کیے گئے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہوا، جس میں آپریشن عزم استحکام کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی قیادت اور ارکان نے حکومت کی جانب سے اعتماد میں نہ لیے جانے کی وجہ سے تحفظات کے باوجود آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

پی پی کی پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر آپریشن عزم استحکام کی حمایت ظاہر کرتے ہوئے حکومت کو اس سلسلے میں اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو کہا گیا ہے کہ آپریشن عزم استحکام سے متعلق فریقین کو اعتماد میں نہ لیے جانے پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں، جس پر حکومت کی جانب سے اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قومی سطح کے فیصلے مشاورت سے کرنے کی خواہش مند ہے اور انسداد دہشت گردی کے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے کیونکہ ملک اور عوام پیپلزپارٹی کی روز اول سے اولین ترجیح رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی شک نہیں یہ مشکل بجٹ تھا، وزیر مملکت خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ کوئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے